پی سی بی نے بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا

babar azam

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم اب بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف چینلنجر میچ اور فائنل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے مایوسن کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے ٹورنامنٹ میں 11 میچز کھیلے اور 103 کے اسٹرائیک ریٹ سے 202 رنز اسکور کیے، جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

انڈر 19 ایشیا کپ :بابراعظم نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی واپسی قومی ذمہ داریوں کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ وہ جلد قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

یہاں سے بہت سی قیمتی تجربات لے کر جا رہا ہوں، بابراعظم 

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں سڈنی سکسرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے موقع دیا، اور تمام کھلاڑیوں اور کوچز کا بھی۔

بولے کہ میں نے یہاں اپنا وقت بے حد انجوائے کیا، تاہم قومی ذمہ داریوں کے باعث مجھے بدقسمتی سے ٹیم کو چھوڑنا پڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں سے بہت سی قیمتی تجربات لے کر جا رہا ہوں، خصوصی طور پر سڈنی سکسرز کے شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

مزید کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں حوصلہ افزائی اور ماحول لاجواب تھا، اور میں نے اس جذبے کو خوب محسوس کیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp