کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر جل کر خاکستر ہونے والے گل پلازہ کے ملبے سے بڑی رقم برآمد ہوئی ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق سرچنگ کے دوران ملنے والی بہت ساری نقدی متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی۔ ایک دکاندار نے بتایا کہ مختلف دکانوں میں موجود لوہے کے درازوں اور لاکرز سے رقومات نکل رہی ہیں۔
گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی، 73 لاپتہ
ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے کہا کہ متاثرین کی چیز امانت ہے۔ پلازے کا ملبہ لے جانے والے دو ڈمپر غائب ہوئے ، ان کا جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔
دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے دو ڈمپروں کے غائب ہونے کی خبر کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے گل پلازہ کی ایک دکان سے 30 لاشیں ملیں ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہو گئی ہے۔
