انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے تمام میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔
آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش کے میچزبھارت میں شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔
یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ کی ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں کیا گیا، جس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اپنے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کے مطالبے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی سی سی نے واضح کیا کہ بھارت میں کسی بھی مقام پربنگلہ دیشی کھلاڑیوں، آفیشلزاورشائقین کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
آئی سی سی کا ٹی20ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کرنےکا فیصلہ
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کے بالکل قریب میچزکے وینیوزمیں تبدیلی ممکن نہیں اوراس حوالے سے بی سی بی کے ساتھ خطوط اورملاقاتوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کواس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شیڈول کے مطابق میچزبغیرکسی رکاوٹ کے منعقد ہونگے اورتمام حفاظتی انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں اورشائقین کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔
