معروف ترک اداکارہ اور ماڈل ہاندے ارسل نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ویڈیو پر وضاحت فراہم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے جوائے ایوارڈز 2026 کے دوران بنائی گئی یہ ویڈیو تھی، جس میں ہاندے ارسل اسٹیج پر ویڈیو ریکارڈ کرتی نظر آ رہی ہیں، جبکہ شاہ رخ خان کو مصر کی اداکارہ آمنہ خلیل کے ساتھ ایوارڈ پریزینٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیفالی کی اچانک موت کی اصل وجہ کیا ہے؟ شوہر کا چونکا دینے والا دعویٰ
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرنا شروع کیا کہ ترک اداکارہ بھی شاہ رخ کی مداح ہیں، لیکن ہاندے ارسل نے اس حوالے سے وضاحت دی۔
انہوں نے وائرل ویڈیو کا ایک اسکرین شاٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا، جس میں شاہ رخ خان کو آمنہ خلیل کے ساتھ ایوارڈ پریزینٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا، اور کیپشن میں لکھا: “یہ انکل کون ہیں؟”
ہاندے ارسل نے واضح کیا کہ وہ شاہ رخ خان کی مداح نہیں ہیں اور اصل میں وہ صرف اپنی دوست آمنہ خلیل کی ویڈیو ریکارڈ کر رہی تھیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ “براہ کرم، اس طرح کی غلط معلومات پھیلانا بند کریں۔”
ڈاکٹر نبیحہ نے عروسہ خان کو دوسری شادی پر لیکچر دے دیا
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے بطور پریزینٹر اس ہائی پروفائل تقریب میں شرکت کی، اور اس دوران کئی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔ ان وائرل ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور متنوع تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
