پاکستان کی معروف پبلک اسپیکر اور کلینیکل سائیکولوجسٹ ڈاکٹر نبیحہ علی خان اپنی جرات مندانہ اور اکثر متنازع بیانات کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ مختلف پوڈکاسٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انسانی رویوں اور نفسیات پر دی گئی ان کی رائے نے انہیں عوامی سطح پر مقبول بنایا ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ نے حال ہی میں اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ عروسہ خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں مردوں کی متعدد شادیاں کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔
شیفالی کی اچانک موت کی اصل وجہ کیا ہے؟ شوہر کا چونکا دینے والا دعویٰ
پوڈکاسٹ میں دوسری شادی کے موضوع پر سوال کے جواب میں ڈاکٹر نبیحہ نے واضح موقف اپنایا اور کہا کہ اگر میرا شوہر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرے لیکن مجھے چھوڑنے کا ارادہ نہ رکھے، تو میں خود یہ تعلق ختم کر دوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک مرد کسی اور عورت کے پاس جاتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پہلی بیوی کو سمجھنے میں ناکام رہا ہے، جو کوئی کہتا ہے ‘مجھے محبت نہیں ملی’، وہ جھوٹ بول رہا ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے تعلقات میں حساس رہی ہوں اور واضح کر چکی ہوں کہ میں ایسی چیزیں قبول نہیں کرتی۔ اسلام میں یہ جائز ہے، لہٰذا مذہبی طور پر میرا اعتراض نہیں، مگر ذاتی طور پر میں فیصلہ کروں گی کہ تعلق ختم کرنا ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ نے خواتین کے ذاتی انتخاب پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ عورت کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی دوسری شادی کو برداشت کر سکتی ہے یا نہیں۔ میں خود نہیں کر سکتی۔ میں نے پہلے ہی اپنے شوہر اور سسرالیوں کو واضح کر دیا ہے کہ اگر سب کے باوجود مرد باہر دیکھے، تو عورت کے لیے اس کے ساتھ رہنے کی کیا اہمیت رہتی ہے؟ ایک مرد کا تعلق ایک عورت کے ساتھ سب سے بہتر ہوتا ہے، متعدد خواتین کے ساتھ نہیں۔
راحت فتح علی خان کا بیٹی کی شادی سے متعلق جزباتی بیان
انہوں نے مردوں کی دوسری شادیوں میں عام طور پر ہونے والی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرد واقعی انصاف کر سکتا ہے، تو وہ دوبارہ شادی کر سکتا ہے، لیکن زیادہ تر دوسری شادیوں میں مرد اپنی پہلی بیویوں کو بھلا دیتے ہیں، انہیں کمتر محسوس کراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے کبھی محبت نہیں ہوئی، اگر ایسا سچ ہوتا، تو پھر پہلی شادی کیسے قائم رہی؟
واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ کی پہلی شادی کئی سال قبل ان کے شوہر کے انتقال کے باعث ختم ہوئی تھی۔ نومبر 2025 میں انہوں نے اپنے دوست اور ساتھی حارث کھوکھر سے دوبارہ شادی کی۔
