نیب راولپنڈی کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو 1.2 ارب روپے کی واپسی شروع ہوگئی ہے ۔
پہلے مرحلے میں 476 متاثرین کے 341 ملین روپے کے پے آرڈرز اور ٹرانزیکشنز مکمل ہوگئی ،مجموعی طور پر 2 ہزار 200 متاثرین میں ایک ہزار 209 ملین روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔
نیب اور نائجیریا کے انسدادِ کرپشن ادارے ای ایف سی سی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا
نیب حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات اور فرضی الاٹمنٹ کے ذریعے سینکڑوں شہریوں کو لوٹا گیا تھا۔
چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ عوام صرف منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کریں۔2006سے التوا کا شکار مردہ کیس نیب کی کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔
عدالت کا مونس الہٰی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پرنیب سے جواب طلب
اس موقع پر ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ ٹیم نے 20 سالہ جدوجہد کے بعد اسکینڈل کے حل اور اثاثوں کی نشاندہی ممکن بنائی۔

