اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس کل 21 جنوری کو سماعت کے لئے مقررکر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا تھا کہ اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔
عمران خان کی جیل میں طبی معائنہ ، ڈاکٹروں نے دوائیں تجویز کیں
سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں جبکہ بیرسٹر ظفر اللہ شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل ہیں۔

