ریاض: سعودی عرب کے شہر حائل نے آف روڈ گاڑیوں کے سب سے بڑے قافلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر حائل میں 501 آف روڈ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تووارن کے صحرائی علاقے میں واقع 7 کلومیٹر طویل غیر ہموار راستے سے گزرا۔ جس کے ذریعے آسٹریلیا کا 449 گاڑیوں پر مشتمل سابقہ عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اس منفرد ایونٹ میں مملکت کے مختلف علاقوں کے علاوہ خلیجی اور دیگر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا نے شرکت کی۔
تجربہ کار آف روڈ ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ نئے شرکا، خاندانوں اور دوستوں کے گروپس نے بھی اس سرمائی تفریح میں بھرپور حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آخری رسومات کے وقت خاتون زندہ ہو گئیں، خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
تقریب کے دوران مختلف ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس نے ایونٹ کو مزید رنگا رنگ اور یادگار بنا دیا۔
