برطانیہ نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 400 ملین ڈالر معاونت کی پیشکش کردی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
برطانیہ ، کم عمر جوڑے کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو ساڑے تین ماہ قید
اس موقع پرعلی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ جیولوجیکل سروے برٹش اور پاکستان کے درمیان تعاون سے پاکستان کے منرل شعبے میں ترقی ہو گی۔
توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، اوگرا کی تنظیم نو کیلئے تشخیصی جائزے پر پاکستان اور برطانیہ کا مشترکہ غور جاری ہے۔
آف شور تیل و گیس تلاش میں برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ،برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت کر سکتی ہیں۔
مظاہرین کی اموات ، برطانیہ نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
