فیڈرل فلڈ کمیشن نے دریائے کابل پر سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
فلڈ کمیشن کے مطابق 21 سے 24 جنوری کے دوران طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا، 22 اور 23 جنوری کو دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
بارش، برفباری:محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردیا
کمیشن نے متعدد اضلاع کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی اور متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
فلڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اسلئے شہری محتاط رہیں۔
