سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے، 75 کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر قابو پا لیا گیا ہے، ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاپتہ افراد کی فہرست 83 تک پہنچ گئی ہے۔
ریسکیو اہلکار 40 گھنٹوں بعد گل پلازہ کی عمارت میں داخل ہو گئے ہیں اور پہلی منزل پر لاشوں کی تلاشی کا کام مکمل ہوگیا اور اب دوسری منزل پر زندہ یا مردہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 20 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 18 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، بلڈنگ کا 40 فیصد حصہ گر چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کے ماہرین نے معائنے کے بعد بتایا ہے کہ دیگر حصے بھی انتہائی کمزور ہیں، انہوں نے کہا کہ تاجروں سے گزارش ہے کہ ہم سے تعاون کریں، ریڈ زون سے دور رہیں۔
سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی فہرست میں 83 شامل ہیں، بعض نام دو بار شامل کر لئے گئے، 75 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہے، ان کا کہنا تھا کہ 39 افراد کی لوکیشن گل پلازہ آئی ہے۔
