ن لیگی رہنما رانا ارشد کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

Rana Arshad

لاہور: پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا ارشد کے بڑے بھائی رانا نواز انتقال کر گئے۔

رانا ارشد کے بھائی رانا نواز جگر کے عارضے کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے شاہ کوٹ میں منگل کی دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رانا ارشد کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب سے متعلق سرجری کی افواہیں، والدہ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

مریم نواز نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں رانا ارشد اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp