میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ انسانیت کے معاملات پر سیاست کرنا نامناسب ہے ،جب تک لاپتہ افراد کا سراغ نہیں ملتا ،آپریشن جاری رہے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الزام لگانا آسان ہے، اب بھی انہی فائر فائٹرز نے آگ بجھائی ہے،مشکل حالات میں بھی ہم صبر رکھ کر اپنا کام کررہے ہیں۔ہمارے ایک بہادر فائر فائٹر نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ،اس طرح کی باتیں کرنا ان افراد کی حوصلہ شکنی کرنے جیسا ہے۔
گل پلازہ سانحہ، کراچی پولیس چیف نے تخریب کاری کا امکان مسترد کر دیا
کراچی میں روایت شروع ہو چکی کہ سانحے پر سیاست شروع ہوجاتی ہے ،زندگی پڑی ہے،بہت سے ایشو ملیں گے جن پر سیاست کی جاسکتی ہے ،اس وقت لوگوں کا دھیان اپنے پیاروں کی طرف ہے، وہ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔
جاں بحق افراد کے لئے فی کس ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے ،جان کا کوئی نعم البدل نہیں مگر محنت کش لوگ تھے جو یہاں کام کررہے تھے ۔
تاجروں کے نقصان کے ازالے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،کمیٹی تاجروں کے نقصان کا تعین کر یگی اورحکومت ازالہ کرے گی ،شہید فائر فائٹر کی بیوہ کو ایک کروڑ معاوضہ اور شہادت کوٹہ پر ایک ملازمت دی جائے گی۔
