اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی حادثے کا شکار

akshay kumar

معروف بھارتی اداکار اکشے کمار اور اُن کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ پیر کی شام بیرون ملک سے واپس پہنچنے پر ایئرپورٹ سے ممبئی اپنے گھر جا رہے تھے کہ اُن کی کار اور سکیورٹی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار مرسڈیز کی ٹکر سے ایک آٹو رکشہ بے قابو ہو کر پہلے اکشے کمار کے سکیورٹی قافلے سے ٹکرایا ، پھر اداکار کی گاڑی سے جا لگا۔

لاہور ، معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

حادثے میں رکشے کا ڈرائیو اور اس کی سواری گاڑی کے نیچے دب گئے تاہم اکشے کمار اور اُن کے عملے نے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔

یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منانے کے لیے بیرون ملک گئے تھے، جہاں سے واپسی پر حادثہ پیش آیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp