شام میں شدادی جیل پر مسلح گروہوں نے حملہ کر دیا ، جیل میں داعش کے ہزاروں ارکان قید ہیں۔
شام کی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے کہا ہے کہ شامی حکومتی فورسز نے شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں واقع شدادی جیل پر حملہ کیا۔ ہم نے شدادی میں حملہ آوروں کا سامنا کرکے کئی جنگجو ہلاک کر دیئے۔
اس سے قبل ایس ڈی ایف نے بتایا تھا کہ اس کی شامی حکومتی فورسز کے ساتھ رقہ کے مضافات میں واقع الاقطان جیل کے قریب بھی جھڑپیں ہوئیں۔
شام، مشترکہ گشت پر حملہ، 2 امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری ہلاک
دوسری جانب شام کی وزارتِ دفاع نے حکومتی فورسز کی جانب سے جیلوں پر حملے کی تردید کی ہے۔ وزارت کے مطابق اس کی فورسز الاقطان جیل پہنچی تھیں اور وہاں جیل اور اس کے اطراف کو “محفوظ بنانے” کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ فوج شدادی جیل میں داخل نہیں ہوئی۔

