پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کی ریٹینشن پالیسی میں تبدیلی کے بعد فرنچائزز شدید مشکلات شکار ہو گئیں۔
پی ایس ایل 11 کے لیے ہر ٹیم ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کر سکے گی، اس طرح اسٹار کھلاڑی اپنی ٹیموں میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔
پشاور زلمی کو پلاٹینم کیٹیگری میں بابر اعظم یا صائم ایوب میں کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نسیم شاہ کو ریٹین کرے گی یا کپتان شاداب خان کو، ٹیم انتظامیہ کے لیے یہ فیصلہ ایک امتحان بن گیا ہے۔
ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بنگلہ دیش نے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنیکا مطالبہ کر دیا
اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں ابرار احمد یا محمد عامر میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ لاہور قلندرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں شاہین آفری، فخر زمان اور ڈیرل مچل ہیں،ان تینوں کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریٹین کرنا ہے۔
