پاکستان میں آج رویت ہلال کمیٹی شعبان المعظم کا چاند دیکھے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا۔
رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے حاصل ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند کی رویت کے بارے میں حتمی اعلان کرے گی۔
دوسری جانب ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں، یکم شعبان 21 جنوری کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
حکومت نے سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
اسپارکو نے بھی یکم شعبان 21 جنوری 2026 کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ چاند کی رویت کے بارے میں حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

