اسلام آباد، راولپنڈی سمیت گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ آتے ہی لوگ دفاتر اور گھروں باہر نکل آئے اور کلمے کا ورد شروع کر دیا، ہنزہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، 14 افراد جاں بحق، 65 لاپتہ
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، مرکز شمال مغربی کشمیر تھا۔
ہنزہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ہنزہ گوجال کے سرحدی علاقے وادی چپورسن میں متعدد مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے بعد ہنزہ کے متعدد مقامات پر گرد و غبار کے بادل چھا گئے۔
زلزلے کی وجہ سے گنیش ہنزہ کے مقام پر شاہراہِ قراقرم بلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

