لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمہ میں مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب جاتی امرا فارم ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ شخصیات، وزرا اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں مریم نواز نے قیمتی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور وہ تقریب میں سب سے نمایاں نظر آ رہی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ولیمے میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیب تن کیے روایتی لباس اور اسٹائل نے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

جنید صفدر نے شانزے علی روحیل سے شادی کے بندھن میں منسلک ہو کر اپنے ازدواجی سفر کا آغاز کیا۔ ولیمہ کی تقریب میں تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی اور روایتی موسیقی نے محفل کو مزید رونق بخشی۔
