لاہور: پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں میں کلاسز کا اغاز کل 19 جنوری سے ہو گا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہیں ہو گا۔ اور پنجاب میں تمام اسکولز کل 19 جنوری کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق اسکولوں کے اوقات کار 8:45 سے 01:30 تک ہوں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں 20 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوا تھا۔ اور صوبے میں 20 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دی گئی تھیں۔
موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد 13 جنوری بروز پیر کو اسکول کھولے جانے تھے۔ تاہم صوبے میں سردی کی شدت کے پیش نظر موسم سرما کی چھٹیوں کو 18 جنوری تک بڑھا دیا گیا تھا۔ 29 روز کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں میں کلاسز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
صوبائی انتظامیہ نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ اسکول کھلنے کے بعد بروقت حاضری یقینی بنائیں۔ اور موسم کی سختی کے دوران حفاظتی اقدامات اپنائیں۔

