بنگلا دیشی حکومت نے ٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق اگر بنگلا دیش کا ایشو حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔
پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ انڈیا کو کسی ملک کو ڈرانے دھمکانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بنگلا دیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں اور ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل اسپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بھارت اور بنگلا دیشی کپتانوں کا ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ، بی سی بی کا ردعمل بھی آ گیا
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔
