وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی بارات کی تصاویر سامنے آ گئیں۔
جنید صفدر نے بارات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں، شادی لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوئی۔
شادی میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ملکی و غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا۔ یاد رہے کہ جنید صفدر کی شادی ن لیگ کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے علی روحیل سے ہوئی ہے۔
بیٹے کی شادی پر لی گئی مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
بارات کی تصاویر میں جنید صفدر نے سفید رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے جبکہ ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل نے سرخ عروسی جوڑا پہن رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں ہو گی۔
