بھارت اور بنگلا دیشی کپتانوں کے ہاتھ نہ ملانے کے معاملہ پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کر دی ہے۔
یہ واقعہ انڈر 19 ورلڈ کپ کے ٹاس موقع پر پیش آیا، جب بنگلا دیش کے قائم مقام کپتان جواد ابرار نے بھارتی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا، یہ معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
بی سی بی نے اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے وجہ بیان کی ہے، بی سی بی نے کہا کہ بھارتی کپتان آیوش مہاترے سے ہاتھ نہ ملانا کسی دانستہ رویے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ بنگلا دیشی کپتان جواد ابرار کی غیر ارادی غلطی تھی۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اس موقع پر کپتان کی توجہ کہیں اور تھی جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ بنگلادیش کے مستقل کپتان عزیزالحکیم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے۔
سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
بی سی بی نے کہا کہ ٹاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس حوالے سے بورڈ کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ پر مکمل یقین رکھتا ہے۔
مختلف قیاس آرائیوں کے بعد بی سی بی نے کہا کہ اس واقعے کے پیچھے کسی قسم کی بدنیتی یا احتجاج کارفرما نہیں تھا۔
