بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز نہ کھیلنے کے مؤقف کو دہراتے ہوئے لیگ مرحلے کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ ٹیم کو بھارت میں سکیورٹی خدشات ہیں، بی سی بی نے آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کا بھی کہا۔
سری لنکن بلے باز نے انڈر 19ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
بی سی بی اعلامیے کے مطابق آئی سی سی وفد کے ساتھ بی سی بی کی میٹنگ ہوئی، آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلہ دیشی حکومت کی ہدایات اور سکیورٹی خدشات شیئر کیے گئے۔
آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر، ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینا اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے۔ گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔
