سری لنکا کے بلے باز وران چامودیتھا نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
جاپان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وران چامودیتھا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 143 گیندوں پر 192 رنز بنائے۔
کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، 231 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا
یہ انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے ، اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا ہی کے ہاسیتھ بویاگودا کے پاس تھا جنہوں نے 2018 کے ایڈیشن میں 191 رنز بنائے تھے۔
