زمبابوے کے شہر بلاوایو میں جاری انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں میچ کے آغاز سے قبل ہی ماحول خوش گوار نظر نہیں آیا۔
بھارت کی انڈر-19 ٹیم نے سوریا کماریادیوکے نقش قدم پرچلتے ہوئے ایک اوربین الاقوامی تنازعہ پیدا کیا، جس میں بھارتی کپتان نے بنگلہ دیش کے کپتان سے ٹاس کے موقع پرہاتھ نہیں ملایا۔
بارش کے باعث میچ شروع ہونے میں تاخیرہوئی اوربخارمیں مبتلا بنگلہ دیش کے کپتان عزیزالحکیم کی جگہ نائب کپتان زواد ابرارمیدان میں آئے جبکہ بھارت کے کپتان آیوش مہیترے ٹاس کیلئے موجود تھے۔
بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ واقعہ، رانا نوید کا دو ٹوک مؤقف سامنے آ گیا
زواد ابرارنے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس دوران روایتی ہاتھ ملانے کی رسم نظراندازکی گئی، جس سے کرکٹ کے شائقین اورمبصرین کے درمیان سوالات پیدا ہوگئے۔
یہ واقعہ ایشیا کپ کے بعد بھارتی ٹیم کی روایتی سرد مہری کو جاری رکھنے کے طورپردیکھا جا رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اوردونوں ممالک کے کرکٹ بورڈزنے ابھی تک اس واقعے پرکوئی بیان جاری نہیں کیا۔
اس پیش رفت نے نوجوان کرکٹرزکے کھیل کے ماحول میں کشیدگی کی جھلک دکھائی اورمیڈیا اورسوشل میڈیا پر مباحثہ شروع کردیا ہے۔
