نیلم وادی، وادی نیلم کے کیل، سیری اور شیخ بیلہ کے درمیان مین شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے۔
مقامی ذرائع اور محکمہ شاہرات کے مطابق سڑک پربڑے پتھراورملبہ موجود ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے اورمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ شاہرات نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک سے ملبہ ہٹانے اورراستہ بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے، تاہم پہاڑی اورخطرناک علاقے کی نوعیت کی وجہ سے بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ الرٹ جاری
مسافر اور مقامی لوگ توقع کررہے ہیں کہ محکمہ شاہرات جلد سے جلد سڑک کھول دے تاکہ آمد و رفت معمول کے مطابق ہو سکے۔
محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بند سڑک والے علاقے میں احتیاط سے رہیں اور ٹریفک بحالی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
