پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنے طویل تجربے کی بنیاد پر بابر اعظم اور آسٹریلوی اسٹاراسٹیو اسمتھ کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں رانا نوید نے کہا کہ بی بی ایل نے انہیں یہ سکھایا کہ آسٹریلوی کرکٹرز بالکل صاف گو ہوتے ہیں اورمیدان میں کسی بڑے نام سے مرعوب نہیں ہوتے۔
رانا نوید الحسن کا کہنا تھا کہ بی بی ایل کا طویل عرصے تک حصہ رہنے کے دوران انہوں نے دیکھا کہ بڑی لیگز کس طرح کام کرتی ہیں، جہاں کھلاڑیوں کو پاکستان کی ٹیم کلچر کی طرح بڑے ناموں کا خوف نہیں ہوتا۔
آسٹریلوی کرکٹ میں صرف صلاحیت اور کارکردگی کو فوقیت دی جاتی ہے، جبکہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی ان کے امپیکٹ کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیواسمتھ کا بابر اعظم کی شاٹ پر رن نہ لینا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ میدان میں فیصلے صرف کھیل کی ضرورت کے مطابق کرتے ہیں۔
کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، 231 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا
رانا نوید کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت اورحکمتِ عملی پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرزاورسڈنی تھنڈرکے درمیان میچ کے دوران اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کی کھیلی گئی شاٹ پررن لینے سے انکارکردیا تھا۔
اس موقع پربابراعظم رن نہ لینے پرناخوش دکھائی دیئے اورآؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری لائن پربیٹ مارکرناگواری کا اظہار بھی کیا، جس پرسوشل میڈیا پرخاصی بحث دیکھنے میں آ رہی ہے۔
