حکومت پنجاب کی جانب سے بسنت کے تینوں دن پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کے فیصلے کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ بسنت کے دوران اورنج لائن ٹرین چلانا سیکیورٹی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا نظام مکمل طور پر بجلی پر انحصار کرتا ہے جبکہ بسنت کے دوران پتنگوں کی ڈور اوور ہیڈ الیکٹرک سسٹم کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
جی ایم آپریشن اورنج لائن، عزیر شاہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر بسنت کے دنوں میں اورنج لائن ٹرین چلانا رسکی ہو سکتا ہے۔
بسنت کے موقع پر لاہور میں ممکنہ 4 روزہ تعطیلات، ضلعی انتظامیہ کی تجویز
ان کے مطابق مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اس معاملے پر مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے اور جلد ہی اورنج لائن ٹرین کے بارے میں حتمی اعلان متوقع ہے۔
