بلوچستان کے طالب علم محمد سرفراز نے کیلے کی تنے سے قدرتی فائبر تیار کرکے عالمی ایوارڈ جیت لیا۔
محمد سرفراز نے کیلے کے تنوں سے فائبر تیار کرکے ڈسکور نیچرل فائبر اینی شیٹو ایٹو ایوارڈ جیتا، ایوارڈ کا اعلان جرمنی میں جاری ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کے موقع پر کیا گیا۔
مقابلے میں دنیا بھر کے 100 سے زائد تحقیقی اداروں، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی، بلوچستان کے باصلاحیت محقق نے کیلے کے تنے سے فائبر تیار کرنے میں 4 سال صرف کئے۔
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
طالب علم محمد سرفراز نے اعزاز اپنے اساتذہ اور بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے نام کر دیا۔
