اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز، بغیر ایم ٹیگ کے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اسلام آباد کی تین مرکزی شاہراہوں پر لگائے گئے ناکوں پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روک کر ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے، نائنتھ ایونیو ناکہ، مارگلہ ایونیو اور ناکہ جی 14 پر کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں داخل ہونے والی تینوں مین شاہراہوں پر انتظامیہ کی ٹیمیں موجود ہیں، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس پی ڈولفن نے مرکزی شاہراہوں پر لگائے گئے ناکوں کا دورہ کیا۔
بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ الرٹ جاری
اسلام آباد میں 12 انٹری پوائنٹس پر لگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرز کو بھی فعال کر دیا گیا ہے اوربغیر ایم ٹیگ کے شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے۔
