ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم ون (M-1) پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، اسی طرح موٹروے ایم ٹو (M-2) ٹھوکرنیاز بیگ سے چکری انٹرچینج تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔
موٹروے ایم تھری (M-3) فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم فور(M-4) پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک شدید دھند کی لپیٹ میں ہے اور وہاں بھی ٹریفک معطل ہے۔
مغربی ہواؤں کی انٹری ، مختلف مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اس کے علاوہ موٹروے ایم الیون (M-11) لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم فورٹین (M-14) داؤد خیل سے عیسیٰ خیل تک ٹریفک کے لئے دستیاب نہیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفرسے گریزکریں، دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اورتیزرفتاری سے اجتناب کریں۔
