سعودی عرب میں کی حکومت نے اعضاء عطیہ کرنے والے 200 افراد کے لیے شاہی اعزازات کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اعضاء عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو کنگ عبدالعزیز میڈل (تھرڈ کلاس) دینے کی منظوری دی ہے۔
سعودی عرب میں اقامہ ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر 19ہزار افراد گرفتار
سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعزازات اُن افراد کو دیئے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں یا وفات کے بعد انسانی جانیں بچانے کے لیے اعضاء عطیہ کیے۔ اس اقدام کا مقصد انسانی ہمدردی، ایثار اور فلاحی جذبے سراہنا اور دیگر شہریوں کو بھی اعضاء عطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
