محکمہ موسمیات نے خشک موسم کے خاتمے اور بارشوں کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہو گا۔ 20 سے 23 جنوری کے دوران اسلام آباد ، مری گلیات اور دیگرعلاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، بارشوں کی پیشگوئی
اس کے علاوہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ 23 جنوری کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 16 تا 22 جنوری شمالی علاقہ جات میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے نے میدانی علاقوں میں برفباری کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا
علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ایمرجنسی سنٹر نے مذید سخت سردی کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی، برف باری اور بارش میں عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
