بِگ بیش لیگ ( بی بی ایل) میں آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کے شاٹ پر رن لینے سے انکار کر دیا۔
سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے 11 ویں اوور کی تیسری، چوتھی اور پانچویں گیند ڈاٹ کھیل کر آخری گیند پر رن لینے کی کوشش کی تو دوسرے اینڈ پر موجود اسٹیو اسمتھ نے رن لینے سے انکار کر دیا۔
افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر
اوور ختم ہونے کے بعد جب دونوں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تو بابر اعظم نے رن نہ لینے پر ناگواری کا اظہار کیا۔ بابر پوچھتے رہے کیوں منع کیا؟۔
"They've said no run to that."
Steve Smith knocked a run back off the bat of Babar Azam, so he could have the strike for the Power Surge! #BBL15 pic.twitter.com/BaZET2UF2t
— KFC Big Bash League (@BBL) January 16, 2026
بابر آؤٹ ہوئے تو پچ پر غصے کو ضبط کیا، لیکن باؤنڈری پر زور سے بلا مارا ، فیلڈنگ میں بھی بابر اور اسمتھ کے درمیان کنفیوژن برقرار رہی
بابر نے ایک بار چوکا چھوڑا ، دوسری بار بھی بیچ میں آئے ، سب سوچتے رہے یہ ہوکیا رہا ہے؟۔
