اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
12 اہم انٹری پوائنٹس پرلگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرزکو فعال کردیا گیا ہے اوراب بغیرایم ٹیگ گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔
ڈی جی ایکسائز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں۔
شہری سہولت کے پیش نظر اسلام آباد بھر میں 16 مقامات پرایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور یہ مراکز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔
ایم ٹیگ کے حصول میں بڑی سہولت، دو سینٹرز 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ
ڈی جی ایکسائزکا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کی اجازت نہ ہونے سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو زیادہ محفوظ اورآسان آمد و رفت فراہم ہوگی۔
واضح رہے کہ ایم ٹیگ نظام کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد یہ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں تاکہ شہرمیں قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنی گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا جرمانے سے بچا جا سکے یہ اقدام شہرمیں جدید ٹریفک انتظامات اورشہری سہولتوں میں بہتری کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
