پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔ ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔
8 فروری کو احتجاج کی کال عمران خان کی طرف سے نہیں، علیمہ خان نے وضاحت کر دی
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا جبکہ جنرل فزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کو کچھ دوائیں تجویز کی ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم جیل انتظامیہ کو میڈیکل رپورٹ بھیج دے گی۔
