لاہور میں بسنت کے جشن کے موقع پر شہر میں چار روزہ تعطیلات کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق جمعرات 5 فروری کو کشمیرڈے کی چھٹی پہلے سے طے ہے جبکہ ہفتہ اوراتوار کی چھٹیاں بھی پہلے سے مقرر ہیں۔
اس کے ساتھ ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کی چھٹی کی تجویزبھی پیش کی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں لاہور میں ایک ساتھ چارچھٹیاں مل جائیں گی۔
چھٹیوں کے دوران شہرمیں ٹریفک کا بوجھ معمول سے کم رہنے کا امکان ہے اورسڑکوں پرموٹرسائیکلوں کی روانی بھی کم متوقع ہے، جس سے شہریوں کیلئے آمد و رفت آسان ہو جائے گی۔
پاکستان میں شعبان کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کر دی
لاہورمیں بسنت کے جشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کی تقریبات متوقع ہیں۔
حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جشن کے دوران احتیاط کریں اورٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، اس کے علاوہ انتظامیہ شہریوں کی سہولت کیلئے بسنت کے دنوں میں اضافی ٹریفک انتظامات بھی کرے گی۔
