سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا پارلیمانی کردارآئین اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اہم ثابت ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے امید ظاہر کی کہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈرکی حیثیت سے آئین کی بالادستی، پارلیمان کے وقار اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر آواز بلند کریں گے۔
محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں اپوزیشن کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا حل ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمانی حکمت عملی اور جمہوری اقدار کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رابطے کو اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بڑھتے تعاون کی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
