عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 601 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت نہ بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ ، 82 ہزار 462 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ ،13 ہزار 633 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 9 ہزار 425 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 80 روپے پر برقرار رہی۔
