پاکستان میں شعبان المعظم کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔
اسلامی مہینہ شعبان 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے اسپیس اینڈ اٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان کا نیا چاند 19 جنوری 2026ء کو رات 00:52 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے۔
سپارکو کے مطابق 19 جنوری 2026ء کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے اور 36 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان متوقع وقت 33 منٹ ہوگا۔
فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 19 جنوری 2026ء کی شام کو چاند کو آنکھ سے دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں، جس کی وجہ سے یکم شعبان کا آغاز 20 جنوری 2026ء کو ہونے کا امکان کم سمجھا جا رہا ہے۔
ایک سال میں 2 رمضان المبارک اور 2 عیدالفطر کب ہوں گی؟
سپارکو نے واضح کیا ہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی روشنی میں اعلان کرے گی۔
