پنجاب بھر میں 19 جنوری سے سرکاری و نجی اسکول کھل جائیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
دوسری طرف اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صفائی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں سیکرٹری تعلیم کے اچانک دورے متوقع ہیں، اور اسکولوں میں کسی بھی کوتاہی پر متعلقہ سی ای او اور ڈی ای اے ذمہ دار ہوں گے۔
سندھ میں شب معراج کے موقع پر اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ صفائی اور تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام ضلعی تعلیمی افسران کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔
