پنجاب اسمبلی(Punjab Assembly) انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہونے والے ہنگامے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔
رپورٹ کے مطابق مطیع اللہ برکی نامی شخص رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بن کر اسمبلی میں داخل ہوا،سیکیورٹی اسٹاف نے باہر نکالنے کی کوشش کی تو ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے سیکیورٹی اسسٹنٹ اعزاز رضا کی وردی پھاڑ دی گئی،سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو پیشہ ورانہ طریقے سے سنبھالا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شناختی دستاویزات کی مکمل تصدیق یقینی بنائی جائے۔
