خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 28 اضلاع میں سرکاری اسکولوں کے لیے 2800 چوکیداروں کی بھرتی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق اسکولوں میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے تقرریوں کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام بھرتیاں اشتہار، مقابلے اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی تاکہ اہل امیدواروں کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
نئی بھرتیوں کا مقصد اسکولوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ضلع مانسہرہ میں سب سے زیادہ 377 اسامیاں مختص کی گئی ہیں، جبکہ بنوں کے لیے 263، مردان 256، پشاور 162، لکی مروت 160 اور ایبٹ آباد کے لیے 154 چوکیداروں کی اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
سرکاری اداروں میں بھرتیاں اب ایٹا کے ذریعے ہوں گی، صوبائی حکومت کا فیصلہ
محکمہ تعلیم کے مطابق دیگر اضلاع میں بھی آبادی اور تعلیمی اداروں کی تعداد کے تناسب سے اسامیاں مختص کی گئی ہیں، جبکہ بھرتی کا عمل جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
