صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔
رائیونڈ سے جاری اطلاعات کے مطابق دونوں رہنما دبئی میں دو روز قیام کریں گے جہاں وہ مختلف ذاتی اور سیاسی امور پرتوجہ دیں گے، نوازشریف کی دبئی قیام کے بعد لندن روانگی بھی متوقع ہے، جہاں وہ طویل قیام کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا پتنگ کی ڈور سے نوجوان کے زخمی ہونے پر فوری نوٹس
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئرعہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما بیرون ملک قیام کے دوران پارٹی امور اور سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔
اس موقع پر پارٹی کے کارکنان اوررہنما انہیں سلامتی اور کامیاب سفر کی دعائیں دے رہے ہیں۔
