سنٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم-2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم-3 فیض پور سے جڑانوالہ تک، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11 پر بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس اور متعلقہ حکام نے ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے لیے محفوظ اوقات ہیں، اس دوران مسافروں کو اضافی احتیاط اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11 دھند کے باعث بند
حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ دھند کی شدت کم ہونے تک ضروری نہ ہونے پر سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹس ضرور چیک کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی دھند میں کمی آئے گی، موٹرویز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
