وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹاؤن میں ایک نوجوان کے پتنگ کی ڈور پھسلنے سے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اوراس طرح کے حادثات کے روک تھام کے لئے مؤثراقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور پتنگ بازی کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ کوئی بھی شہری اس طرح کے حادثات کا شکارنہ ہو۔
سہیل آفریدی کی حسان نیازی کی والدہ نورین خان اور اہلِ خانہ سے ملاقات
پولیس اور انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام میں شعور اجاگر کریں اورمقامی سطح پرحفاظتی اقدامات سخت کئے جائیں۔
