ہم نیوز کے مقبول پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں اُس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پروگرام کے دوران رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت (sher afzal marwat)کا بیٹا اچانک ان کے سامنے آ کر ناچنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق، پروگرام کے میزبان عادل نظامی شیر افضل مروت سے سیاسی معاملات پر گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کا بیٹا ناچنے لگا۔ بچے کی اس معصوم حرکت کے باعث انٹرویو کو چند لمحوں کے لیے روکنا پڑا۔
لائیو پروگرام کےدوران آخر کیا ہوا تھا؟ احسن اقبال نے اصل حقائق بتا دئیے
شیر افضل مروت نے مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کی منت کی اور اسے واپس جانے کو کہا۔ اس دوران پروگرام میں شریک سامعہ خان بھی اپنی ہنسی نہ روک سکیں جبکہ میزبان عادل نظامی نے کہا کہ ’’آج کل اس طرح کی ویڈیوز بہت سامنے آ رہی ہیں، آپ انہیں ڈانس کرنے دیں لیکن کچھ دور جانے کا کہہ دیں‘‘
یہ دلچسپ لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جہاں صارفین نے بچے کی معصومیت اور والد کے ردعمل کو خوب سراہا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ سیاست جیسے سنجیدہ موضوعات کے درمیان ایسے قدرتی اور خوشگوار مناظر ناظرین کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال کی بھی ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی تھی ۔
