کرپٹو ریگولیشن میں نمایاں پیشرفت کے باعث پاکستان عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا۔
چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب(bilal bin saqib) کا ابوظہبی بٹ کوائن کانفرنس میں انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کے نئے ماڈل کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، نوجوانوں کو ڈیجیٹل تخلیق کار اور نئی معیشت کا معمار بنانا ہے۔
پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے ، بلال بن ثاقب
پاکستان نےکرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے 3ستونوں پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دیا ،چند برسوں میں مائننگ، ٹوکنائزیشن اور ویب3 ڈیولپمنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری متوقع ہے۔
پاکستان کے پاس 20 گیگاواٹ سے زائد اضافی بجلی ہے ،بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کے ذریعے ڈیجیٹل ایکسپورٹ میں بدلا جا سکتا ہے۔
