پاکستان کرکٹ بورڈ (pcb)نے دو نئی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیمیں بیچنے کیلئے ٹیکنیکل ایویلیوایشن مکمل کرلی ہے۔
PCB completes Technical Evaluation process of bids for sale of two new HBL PSL teams
Details here ⤵️ https://t.co/NXlIvA1cRE
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 27, 2025
ترجمان پی سی بی کے مطابق دو نئی فرنچائزز کے لیے دی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل ہوگیا ہے،پی سی بی کو دنیا بھر سے دو نئی ٹیموں کے لیے 12 بولیاں موصول ہوئیں اورپی سی بی کی بولی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 10 کو اہل قرار دے دیا۔
پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے 12 پارٹیوں کی بڈنگ
ترجمان کے مطابق تکنیکی معیار پر پورا اترنے والی 10 پارٹیاں نیلامی کے مرحلے میں شامل ہوں گی ،دو نئی ٹیموں کی نیلامی8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی۔
کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے نام منتخب کر سکیں گے۔پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اہل بولی دہندگان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے۔
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کو کم از کم آمدن کی ضمانت دے دی
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی توسیع ایک اہم سنگ میل کی جانب بڑھ رہی ہے،ٹیموں کی نیلامی کے بارے میں مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
